Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

سوناکشی سنہا اسپتال پہنچ گئیں، بھارتی میڈیا کا سنسنی خیز دعویٰ

سوناکشی سنہا سفید رنگ کی گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ اسپتال پہنچیں
شائع 29 جون 2024 01:24pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اے ایف پی
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اے ایف پی

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبریں جہاں بھارتی میڈیا کی توجہ سمیٹ رہی تھیں وہیں اب سوناکشی سنہا کے اسپتال پہنچنے پر بھی بھارتی میڈیا متوجہ ہوا ہے۔

نیوز 18 کے مطابق جمعے کے روز ممبئی کے مقامی اسپتال میں سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کو دیکھا گیا ہے۔

جس کے بعد اب بھارتی میڈیا کے جانب سے سوناکشی کے حاملہ ہونے سے متعلق بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

شادی کے چند دن بعد ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے حوالے سے اسپتال پہنچا تھا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے چرچہ ہے۔

سناکشی سنہا کے مسلمان شریک حیات ظہیر اقبال کون ہیں

جبکہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال اپنی سفید رنگ کی مرسڈیز میں پہنچی تھیں، جہاں ان کے ہمراہ ظہیر اقبال بھی موجود تھے۔

سناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی کو خفیہ کیوں رکھا ہے

اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی تجسس میں مبتلا ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ میڈیکل چیک اپ تھا، اگر وہ حاملہ بھی ہیں تو یہ خوشخبری ہے۔

کیا اداکارہ اسلام قبول کرنے والی ہیں؟ سناکشی کا آڈیو میسج لیک ہو گیا

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بے بی آ رہا ہے، جبکہ ایک صارف نے سوال کر ہی لیا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہیں؟ واضح رہے اداکارہ اور ان کے شوہر کی شادی سے متعلق بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا۔

hospital

Pregnancy

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal

Shatrughan sinha

Sonakshi Wedding