Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مصری شاہ اسکریپ کے گودام سے مزید 2 دستی بم برآمد

ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں، دستی بم ٹرک کی تلاش کے دوران برآمد ہوئے، پولیس
شائع 29 جون 2024 12:47pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

لاہورمصری شاہ سکریپ کے گودام میں سرچ آپریشن کے دوران دو دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گودام میں سرچنگ کےدوران دستی بم اورڈیٹونیٹربرآمد ہوئے ہیں، گودام میں موجود ٹرک کی تلاشی کے دوران2 دستی بم برآمد ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ گودام سے ملنے والے ڈیٹونیٹر بم ناکارہ بنا دیئے گئے جبکہ گزشتہ روز اسی گودام میں دستی بم پھٹنے سے ایک مزدور ہلاک ہوا تھا۔ پولیس نے گودام سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور، اسکریپ گودام میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے مزدور جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی اسکریپ کے گودام میں موجود ہینڈ گرنیڈ وہاں کام کرنے والے مزدور کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

خلیل کو اسکریپ میں یہ ہینڈ گرنیڈ ملا تھا۔ حفاظی اقدام کے طور پر وہاں سے ہٹنے یا متعلقہ عملے کو مطلع کرنے کے بجائے اس نے ہینڈ گرنیڈ کو جیسے ہی اٹھایا وہ پھٹ گیا۔

پاکستان

lahore