خاور مانیکا تشدد کیس میں گرفتار پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خاورمانیکا تشدد کیس میں گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ، عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔
جج طاہرعباس سپرا نے گرفتاروکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی، وکیل درخواستگزارریاست علی آزاد نے موقف اپنایاکہ ملزم پرللکارنے اورمکا مارنے کا الزام ہے، سارے کا سارا مقدمہ جھوٹا پرمبنی ہے خاورمانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے پولیس توموقع پرموجودہی نہیں تھی،ویڈیو دیکھ لیں۔
خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کو گرفتار کرلیا گیا
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ویڈیوبھی دیکھیں گے لیکن کیاعام شہری کوبھی کچہری میں ایسے رویہ کی اجازت دیںگے۔ وکیل نے کہا کہ جی ایسی کوئی اجازت نہیں دیںگے۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ وکلا لیڈرزکواپنے جونیئرزکوسکھانا ہوتاہے،کیا ایسا سکھایا جائے گا۔ وکیل نے کہاکہ جیسے گالی پرکوئی سیکشن نہیں بنتا ویسے تھپڑپربھی کوئی سیکشن نہیں بنتا۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جوکچھ دیرمیں سنایاگیا عدالت نے گرفتارپی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی۔
Comments are closed on this story.