اٹک راولپنڈی روڈ پر ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، ریسکیو اہلکار سمیت 5 جاں بحق
راولپنڈی: اٹک سے راولپنڈی فالج کی مریضہ منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث فالج کی خاتون مریضہ کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔
لاہور، بورے والا اور کرک میں مختلف ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق
اٹک راولپنڈی روڈ پر ایمبولینس حادثے کا شکار ہوئی، جس میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ علاوہ ازیں مریضہ اور اس کے 3 رشتے دار بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو 1122 ایمبولینس کے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ ریسکیو اہلکارعمران، 52 سالہ شاہین، 70 سالہ کامنہ بی بی، 44 سالہ ریاض، 40 سالہ ثمینہ بی بی شامل ہیں۔
بورے والا : تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق
ایمبولینس کا ڈرائیو وقار احمد شدید زخمی ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں 60 سالہ عبدالوحید، 36سالہ رخسانہ بی بی بھی شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.