Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

’آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہوگیا، فواد چوہدری

بطور سیکرٹری جنرل انصاف نہیں کرسکتا اس لئے استعفیٰ دیا، عمر ایوب اور سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
شائع 29 جون 2024 11:18am

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہوگیا، آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنی مرضی کی ترامیم لا رہے ہیں، ججز کے تبادلے کی ترامیم سے عدلیہ کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے جمہوریت بحال ہوگی۔

دوسری جانب عمر ایوب نے کہا کہ ’اکنامک ہٹ مین‘ کا بجٹ پاکستانی عوام پر حملہ ہے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کاشتکاروں کی گندم نہیں اٹھائی گئی حکومت کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔

عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور سیکرٹری جنرل انصاف نہیں کرسکتا اس لئے استعفیٰ دیا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Operation Azm e Istehkam