Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملالہ یوسف زئی نے پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

فلسطینی بچوں کے اسکول نہ جانے پر بھی ملالہ کا اظہارِ افسوس
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 10:42am
تصویر بذریعہ: اقوام متحدہ
تصویر بذریعہ: اقوام متحدہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے، ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان میں ملالہ یوسفزئی کی جانب سے کہناتھا کہ غزہ میں چھ لاکھ سے زائد بچے اسکولز سے باہر ہیں۔

ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور ان خوفناک حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسلسل بمباری اور ڈر میں رہنا بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالتا ہے، پوری دنیا کو مل کر ایک ساتھ اس تشدد کو روکنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔

Palestine

Malala Yousafzai

Gaza War

Israel Gaza War