Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

شیخوپورہ میں باراتیوں کی کار نہر میں جاگری، دو بچیوں سمیت 3 جاں بحق

کار میں 7 افراد موجود تھے، جس میں 3 کو بچالیا گیا
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 11:08am

شیخوپورہ میں باراتیوں کی کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شیخوپورہ حافظ آباد سے باراتیوں کو جھبراں لانے والی کار نہر میں گری جبکہ کار میں 7 افراد سفر کررہے تھے۔ حادثے میں 3 کو مقامی افراد نے بچالیا۔

کراچی: باراتیوں سے بھری بس پلٹ گئی، خاتون جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی

بعدازاں غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے افراد میں سے تین کی لاشوں کو نکال لیا۔ ملنے والی لاشوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو غوطہ خور رات کی تاریکی میں مشکلات کے باوجود سرچ آپریشن جاری رہا۔

حافظ آباد روڈ نزد کیلے گاؤں اپر گوگیرہ نہر میں گرنے والی کار کو نکال لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد جائے حادثہ پر موجود رہے اور سرچ آپریشن کی نگرانی کی، ایک شخص ظفر اقبال کی تلاش تاحال جاری ہے۔

پاکستان