Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں 13 مزدور و اہلکار اغوا کرلیے گئے

پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن، اغوا کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 12:58pm

ٹانک سے 132 کے وی مین لائن پر کام کرنے والے 13 مزدور و اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے تتور میں مین ٹرانسمیشن لائن ٹانک ٹو جنڈولہ بچھانے پر 13 ملازمین کام کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انکو اغواء کرلیا ۔

تاہم بعد میں 9 مزدوروں کو اغواء کاروں نے رہا کیا جبکہ 4 ملازمین تاحال لاپتہ ہیں۔

پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس واقعے کی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

kidnapping

KPK Police