Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

روس چلڈرن آف ایشیا گیمز، پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

شاہیر طارق نے فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو دو صفر سے مات دی
شائع 28 جون 2024 10:34pm

روس چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا۔

پاکستان کے شاہیر طارق نے بھارتی حریف مدن یوراج کو ماس ریسلنگ ایونٹ میں شکست دیکر چلڈرن آف ایشیا گیمز روس میں برائونز میڈل جیت لیا۔

روس میں جاری چلڈرن آف ایشیا گیمز میں نواب فرقان خان کی قیادت میں پاکستان کا دستہ شریک ہے جس میں کھلاڑی مختلف گیمز میں ان ایکشن ہیں۔

دستے میں اپنی مدد آپ کے تحت شریک ماس ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے محمد شاہیر طارق نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

شاہیر طارق نے تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارتی حریف کو دو صفر سے مات دی اور ان گیمز میں شاہیر طارق نے پاکستان کےلئے پہلا میڈل جیتا۔

پاکستان