Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

جس علاقے میں اگر گرمی زیادہ ہے ان علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنایا جائے، ناصر حسین شاہ
شائع 28 جون 2024 09:41pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات ثابت ہوئیں تو کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حیسکو اور سیبکو سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں، سو سے دو سو یونٹ والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں اگر گرمی زیادہ ہے ان علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنایا جائے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹائرنذرآتش

انھوں نے اعلان کیا کہ اگر شہر قائد میں کوئی ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوا ہے تو تحقیقات کے بعد اس کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج ہوگا۔

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی کی تعداد 20 ہوگئی

سید ناصرحسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اوور بلنگ کی شکایات کو بھی بہتر کیا جائے گا۔

K Electric

load shedding

Sindh government

Met Office

KARACHI HOT WEATHER