Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
24 Dhul-Hijjah 1445  

مسافروں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے سے متعلق دبئی انتظامیہ کا ردعمل آ گیا

ردعمل جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش اور خارجہ افئیرز کی جانب سے دیا گیا ہے
شائع 28 جون 2024 03:33pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر ان دنوں دبئی میں زائد المعیاد قیام کے حوالے سے خبر وائرل ہے، جبکہ امیگریشن کے حوالے سے وائرل اس اہم خبر پر اب دبئی کی انتظامیہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش اور خارجہ افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) دبئی کی جانب سے امیگریشن سے منسلک زائد المعیاد قیام کی خبر کی تردید کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق دبئی امیگریشن کی جانب سے فائنل زائد المعیاد قیام کی پالیسی تبدیل کی گئی ہے۔ کوئی بھی مسافر 5 دن سے زیادہ اگر رہ رہا ہوگا، تو اسے مستقل طور پر مفرور قرار دے دیا جائے گا۔

اسی پوسٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ ان مسافروں کے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جائیں گے، جبکہ ورک ویزا سے بھی انہیں نکال دیا جائے گا اور زندگی بھر کے لیے ڈی پورٹ ہونے کے ساتھ ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

ریت میں بنے عظیم محلات: دبئی میں اربوں ڈالرز کی جائیدادیں بے نقاب، کئی بڑے پاکستانی نام بھی شامل

تاہم اس پوسٹ کی حقیقت اسی وقت سامنے آ گئی، جب اس پوسٹ میں الفاظ کی غلطیاں سامنے آئیں۔

تصویر بذریعہ: گلف نیوز

جبکہ ایک پوسٹ میں ٹریول ایجنٹس کو مخاطب کیا گیا تھا، تاکہ وہ اپنے کسٹمرز کو اس نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کر سکیں۔

کیا دبئی میں حالیہ بارشوں کے دوران پاکستانی پائلٹ نے معجزانہ اڑان بھری تھی

اس سب میں ان جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آر ایف نے انہیں مسترد کر دیا ہے جبکہ ایسے کسی اقدام یا پالیسی کی تردید بھی کر دی ہے۔

dubai

UNITED ARAB EMIRATES

policy

authority

immigration program