موبائل فون کا معائنہ نہ کرانے والے بوائے فرینڈ کو خاتون نے چاقو گھونپ دیا
حال ہی میں دبئی کی عدالت نے ایک خاتون پر الزام ثابت ہونے پر اسے کڑی سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے المرقبت اپارٹمنٹ کی رہائشی خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ کے درمیان کچھ ایسا ہوا ہے، جس نے دونوں کی زندگی بدل دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20 اگست 2022 کو خاتون نے اپنے اپارٹمنٹ میں بوائے فرینڈ پر چاکو سے حملہ کیا تھا، جس کے بعد اب جا کر دبئی کی عدالت نے خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق خاتون کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، جبکہ زخمی ہونے والا نوجوان عرب ملک سے تعلق رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے روز کچن میں بوائے فرینڈ کو فون میں مشغول دیکھا۔
محبت ہو تو ایسی ہو: گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والا ’انگریزسنگھ‘ گرفتار
جس پر مبینہ طور پر خاتون کو شک ہوا کہ وہ کسی اور لڑکی سے بات چیت کر رہا ہے۔ جبکہ وائس چیٹ پر خاتون کی آواز سنے جانے کا بھی الزام عائد کیا۔
تاہم جب جب خاتون کی جانب سے وائس چیٹ سے متعلق سوال کیا، تو نوجوان نے جواب نہیں دیا، جس پر خاتون نے نوجوان سے فون مانگنے کا مطالبہ کیا تاکہ اسے چیک کر سکے۔
انکار پر خاتون کی جانب سے زبردستی کوشش کی گئی، جو کہ ناکام رہی، جس پر خاتون نے پاس رکھے چاکو کی مدد سے فون لینے کی کوشش کی گئی۔
اسی دوران چاکو نوجوان کی آنکھ کے اوپر لگا، جبکہ چاکو چھیننے کے دوران ہی خاتون نے 3 مرتبہ نوجوان کو چاکو کا وار کر کے زخمی کیر دیا۔
اپنے 2 بچوں کے قاتل چینی نوجوان اور گرل فرینڈ کو سزائے موت
اگرچہ بھاگنے کی کوشش کی، تاہم نوجوان کچن سے نکل کر باتھ روم میں گر پڑا، جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی، جس پر امدادی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔نوجوان کو راشد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہم میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوجوان کو سینےن اور بائیں ہاتھ ہر چاکو لگے تھے۔
دوسری جانب فارنزک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی، کہ سینے پر لگنے والا چاکو جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا، جس کے باعث خون ضائع ہوا۔
جبکہ خاتون کی جانب سے نوجوان کو مارنے کے الزامات کو بھی قبول کرتے ہوئے وضاحت دی کہ اس کا مقصد بوائے فرینڈ کو قتل کرنا نہیں تھا، مگر وہ اپنے آپ کو نوجوان کے تشدد سے بچانا چاہ رہی تھی۔
خاتون کی جانب سے تحقیقاتی اداروں اور عدالت میں بھی ایک ہی جواب دیا، جس پر وہ قائم رہی، جبکہ عدالت کی جانب سے خاتون کے خلاف الزام ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ سزا مکمل کرنے کے بعد خاتون کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.