Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے نرخ میں پھر بڑے اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 09:48pm

بجلی کی نرخوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا میں بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

بجلی کے نرخ بڑھانے کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ پیداواری لاگت 111 ارب روپے رہی۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹائرنذرآتش

فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 31 روپے 44 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ایل این جی سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 24 روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران سے 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ کے نرخ سے بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز اور چوری سے ضایع ہونے والی بجلی کی قیمت 23 فی یونٹ رہی۔

MONTLY FUEL ADUSTMENT

NEPRA TO HEAR PLEA

Rs. 3.41 PER UNIT