Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، اسکریپ گودام میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے مزدور جاں بحق

خلیل شدید زخمی ہوا تھا، موقع ہی پر دم توڑ دیا، پولیس اور امدادی ٹیموں نے شواہد جمع کرلیے۔
شائع 28 جون 2024 12:13pm

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں اسکریپ کے گودام میں موجود ہینڈ گرنیڈ وہاں کام کرنے والے مزدور کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

خلیل کو اسکریپ میں یہ ہینڈ گرنیڈ ملا تھا۔ حفاظی اقدام کے طور پر وہاں سے ہٹنے یا متعلقہ عملے کو مطلع کرنے کے بجائے اس نے ہینڈ گرنیڈ کو جیسے ہی اٹھایا وہ پھٹ گیا۔

ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے خلیل شدید زخمی ہوا اور علاج کے لیے کسی قریبی اسپتال لے جائے جانے سے قبل اس نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور امدادی کارروائی کی۔

مزید پڑھیں :

کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم دھماکا، 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم دھماکا، 7 افراد زخمی

lahore

HAND GRANADE

LABORER KILLED IN LAHORE

SCRAPEYARD

MISRI SHAH