Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں نوٹیفکیشن جاری کر دیے
شائع 28 جون 2024 11:38am

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن کورٹس اور سول عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ ماتحت عدالتوں میں 31 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

عدالتی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دیتے رہیں گے، تعطیلات کے دوران ارجنٹ ، ضمانت ، اسٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رہے گی

Islamabad High Court

summer vacation

summer holidays

islamabad high court holidays