Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال اسپتال آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کیلئے ینگ ڈاکٹر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پر لاہور کے مریضوں کی مشکل دور ہوگئی، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی
شائع 28 جون 2024 11:30am

لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے ینگ ڈاکٹر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال ختم کر دی۔

ینگ ڈاکٹر نے کہا کہ ساہیوال اسپتال میں آتشزدگی واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسوں کا احتجاج دوسرے روز میں داخل

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی تحقیقات کروانے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال ختم کردی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کونسل نے پنجاب کے اسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تمام اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ساہیوال: ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی، ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ آپ ہمارا اثاثہ ہیں، ہم عوام کی تمام چیزوں کے محافظ ہیں، آپ نے عوام کی جان کی حفاظت کرنی ہے۔

Sahiwal

Lahore High Court

justice shujat ali khan

Teaching Hospital Fire

YOUNG DOCTORS ON STRIKE