Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

میچ جیتنے کے بعد روہت شرما رونے لگے

سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے
شائع 28 جون 2024 10:45am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ اسکرین شاٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جہاں کئی وجوہات کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں اب بھارتی کپتان کے آنسو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

انگلینڈ اور بھارت کے مابین سیمی فائنل ویسٹ انڈیز کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جہاں بھارت نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تاہم اس سب میں بھارتی کپتان روہت شرما وائرل ہوگئے ہیں، جن کی آنکھوں میں آنسو تھے اور خود کو روک نہ سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیت کے موقع پر روہت شرما اپنا منہ چھپا کر رو رہے تھے، گویا انہیں بھی یقین نہ ہو کہ وہ جیت گئے ہیں۔

روہت شرما پاک بھارت میچ سے قبل ڈر گئے، خدشہ بھی ظاہر کر دیا

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

اسی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما کو روتا دیکھ دیگر کھلاڑی بھی انہی کی جانب متوجہ ہوئے ہیں، جبکہ دلاسا بھی دیتے دکھائی دیے۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

ایک اور تصویر میں کھلاڑی کلدیپ روہت شرما کو تکتے دکھائی دیے، جبکہ جذباتی روہت شرما پچ کی جانب متوجہ تھے۔

میچ ہارنے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو واضح پیغام

واضح رہے سیمی فائنل کے بعد اب ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔

rohit sharma

england vs india

india vs south africa

icc mens t20 world cup