Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی ملک بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا، یونان میں 6 سے زائد سیاح ہلاک

ایتھنز میں پارہ 40ڈگری،شدت 50 ڈگری کی محسوس، گرمی کے باعث شہری اور سیاح پریشان
شائع 28 جون 2024 10:30am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

یونان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، اب تک 6 سے زائد سیاح ہلاک ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایتھنز سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور شدت 50 ڈگری محسوس ہو رہی ہے۔

گرمی کے باعث شہریوں اور سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، شہریوں اور بے گھر افراد کیلئے اسپتالوں اور اے سی شلٹرز کو بھی ہنگامی طور پر تیار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Heatwave

Europe