Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں بلڈ پریشر اور امراض قلب کی ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگی

دستیاب دوائیوں کی قیمتیں سو فیصد بڑھ چکی ہیں۔
شائع 28 جون 2024 11:27am
Prices of medicines have increased in Lahore - Aaj News

لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، بلڈ پریشر، دل، سانس، جگر، گردوں، نفسیات سمیت دیگر امراض کی دوائیوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔

سرکاری اسپتالوں میں ادویات نایاب ہیں اور میڈیکل سٹورز پر دوائیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔۔ لاہور میں مریض دوہری مشکل میں پھنسے ہیں، جن کیلئے درد کی دوائی خریدنا بھی مشکل ہے۔

انسولین کی قیمت 1500 کی بجائے اب 3000 پر پہنچ گئی ہے، انہیلر 700 کی بجائے اب 1200 روپے میں دستیاب ہے۔ دوکاندار کہتے ہیں کچھ دوائیاں شارٹ ہیں جن پر ایک عرصے سے توجہ نہیں دی جارہی اور دستیاب دوائیوں کی قیمتیں سو فیصد بڑھ چکی ہیں۔

بلڈ پریشر، سانس، دل، شوگر، گردوں اور دماغ کی ادویات کی قیمتیں 2021 سے مسلسل بڑھ رہی ہیں۔۔ فارماسیوٹیکل کمپنیز قیمتوں میں اضافے کو ادویات کے سالٹ کی قیمت سے مشروط کرتے ہیں۔

lahore

Medicine Shortage