Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرصحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ کا بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش کا اظہار

سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر ہمارے طبی ماہرین کی ٹیم کو کیوں چیک اپ کی اجازت نہیں دی جارہی، صوبائی وزیر
شائع 28 جون 2024 10:22am

وزیرصحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر طبی ماہرین کی ٹیم کو کیوں چیک اپ کی اجازت نہیں دی جارہی، اس سے وفاقی اور پنجاب حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

آج نیوز پشاور کے رپورٹر کاشان اعوان سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت قاسی علی شاہ نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی باتوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں، اختلاف رائے سیاست کا حسن ہے، ہاں آپس کے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن سب کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی سپورٹرز بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔

قاسم علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر ہمارے طبی ماہرین کی ٹیم کو کیوں چیک اپ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، اس سے وفاقی اور پنجاب حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ متعدد بار تحریری طور پر پنجاب حکومت کا آگاہ کیا، بشریٰ بی بی کو طبی معائنہ کرانے کا حق ہے، بشریٰ بی بی کی صحت کے بارے میں ہم ضرور پوچھیں گے۔

خیبر پختونخوا

imran khan

bushra bibi

Qasim Ali Shah

kpk health minister

bushra bibi health