Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی کی تعداد 20 ہوگئی

شدید گرمی کے باعث کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کا خدشہ
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 09:44pm

کراچی میں گرمی شہریوں کی جان لینے لگی، شہر قائد میں گزشتہ روز ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے، شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

کراچی کا گرم موسم شہریوں کے لیے موت کا پروانہ بن گیا، رواں ماہ اب تک 20 شہری گرمی کی بھینٹ چڑھ کر انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

محکمہ صحت اور سرکاری اسپتالوں کے اعداد و شمار میں تضاد سامنے آگیا، جناح اسپتال کراچی میں گزشتہ روز ہیٹ اسٹروک کے 14 مریضوں کو لایا گیا، جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد مجموعی طور پر 20 کے قریب پہنچ گئی۔

کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، اموات کی تعداد 712 تک پہنچ گئی

سول اسپتال کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 15 افراد جبکہ قطر اسپتال میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال میں گزشتہ روزایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے آج 212 کیسز رپورٹ

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے مختلف اسپتالوں سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ اسٹروک سے لوگ متاثر ہوئے، ضلع وسطی میں ہیٹ اسٹروک کے 98 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلع شرقی میں ہیٹ اسٹروک کے 6، کورنگی میں 18 اور ملیر میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ ضلع جنوبی میں ہیٹ اسٹروک کے 40 اور ضلع غربی میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 200 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

شدید گرمی: کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کا خدشہ

کراچی میں شدید گرمی کے باعث گنجان آباد علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کا خدشہ بڑھ گیا، نیو کراچی اسپتال میں گزشتہ 9 گھنٹوں کے دوران 12 افراد کی لاشیں لائی گئیں جبکہ تمام افراد کی عمریں 35 سال سے زائد تھیں۔

ایم ایس نیو کراچی ڈاکٹر حسین کے مطابق لاشیں فلاحی اداروں کی ایمبولنس کے ذریعے لائی گئیں تھیں، تمام افراد کی ہیٹ اسٹروک سے اموات ہوسکتی ہیں، لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں قریبی دیگر ٹیچنگ اسپتالوں میں ریفرکیا گیا، زیادہ ایمبولنس میں لاشیں دیکھ کر اسپتال کے دیگر مریضوں میں بھی خوف پھیل گیا۔

کراچی میں گرمی کے بعد اموات کی شرح غیرمعمولی بڑھ گئی، فیصل ایدھی

پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ موجودہ گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر عبد الغفور شورو نے شدید گرمی کے باعث اموات کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

karachi

Hot Weather

Heatwave

death casualties

Heat stroke

KARACHI HOT WEATHER