Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ایم پی اے کا بھتیجا گھر سے گرفتار

ایم پی اے لیاقت لہری کے بھتیجے کی گاڑی روکنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 28 جون 2024 07:03pm
تصاویر: ویڈیو اسکرین گریب
تصاویر: ویڈیو اسکرین گریب

بلوچستان میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو رکن بلوچستان اسمبلی لیاقت لہری کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم پی کی گاڑی روکنے پر رکن صوبائی اسمبلی لیاقت لہری کے بھتیجے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے ایکشن لے لیا پولیس کی بھاری نفری نے گھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

دانش لہڑی پیپلز پارٹی کے ایم پی اے لیاقت لہڑی کے بھتیجے اور ٹرانسپورٹر حکمت لہڑی کا بیٹا ہے۔

نوجوانوں پرتشدد کرنے والا ٹریفک وارڈن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل

ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا کے حکم پر کوئٹہ پولیس کے ایس پی رینک سے لے کر سپاہی تک تمام اہلکار سریاب تھانے کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔

عملے میں پولیس کے تفتیشی ونگ سمیت تمام عملہ شامل تھا پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا، جبکہ پولیس کے مطابق اگر ملزم کو حوالے نہیں کیا جاتا تو چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار  کر لیا جائے گا۔

ٹریفک کانسٹیبل بابر علی کا بیان

ٹریفک کانسٹیبل بابر علی کا کہنا ہے کہ ارباب کرم روڈ پر ملزم دانش لہڑی نے مارا پیٹا اور تشدد کیا ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرنے کیلئے روڈ کنارے رک گیا، موٹر سائیکل روڈ کنارے روکی تو سرکاری گاڑی پیچھے سے آئی اور مجھے ہارن دینے شروع کئے ہارن دینے پر ملزم کو بتایا کہ آپ کا راستہ خالی ہے ہارن کیوں دے رہے ہو؟

کوئٹہ: ، ٹریفک پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ میرے جواب دینے پر ملزم دانش لہڑی نے گاڑی سے اتر کر مجھ پرمارپیٹ اور تشدد شروع کیا، ملزم نے زدکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، موقع پر موجود شہریوں نے چھڑایا تو ملزم گالیاں دیتے ہوئے فرار ہوا

پنجاب میں سب انسپکٹر کا ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی محکمہ پولیس اور پولیس کے جوان سے آج ٹریفک اہلکار کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر معافی مانگنے سریاب تھانے بھی پہنچ گئے معمولی تکرار پر ایم پی اے کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس کی پٹائی کر دی تھی ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لئے گھر پہنچ کر ملزم دانش کو گرفتار کرکے سریاب تھانے منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان

quetta

violence

Traffic Police

fight