Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں ڈی جی خوراک ظفراللہ گویا اپنے عہدے پر بحال

ڈی جی خوراک سرکاری خزانے سے 5 ارب روپے کو ضائع کرنے کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بننے تھے ، ذرائع
شائع 28 جون 2024 12:21am

محکمہ خوراک کوئٹہ میں بدعنوانی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانے والے ڈی جی محکمہ خوراک ظفراللہ گویا کو عہدے پر دوبارہ بحال کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ڈی جی خوراک سرکاری خزانے سے 5 ارب روپے کو ضائع کرنے کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بننے تھے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفراللہ گویا ڈی جی خوراک سرکاری خزانے سے 5 ارب روپے کو ضائع کرنے کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بننے تھے کیونکہ محکمہ خوراک میں 8 لاکھ 50 ہزار بوری گندم موجود ہونے کے باوجود مزید پانچ لاکھ بوری گندم خریدنے کا فیصلہ کیا گیا پانچ لاکھ بوری گندم کی خریداری کے لیے حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی فوڈ ظفراللہ نے ہائیکورٹ کو پانچ ارب کے متوقع ضیاع سے آگاہ کیا تھا، محکمہ خوراک کے پاس اسٹوریج کی سہولت کی کمی کے باعث اس رقم کے ضیاع کا خدشہ تھا۔

ظفراللہ گویا کے اہم انکشاف کی بنیاد پر ہائیکورٹ نے پانچ ارب روپے کی لاگت سے گندم کی خریداری کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا تھا، بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے مبینہ منصوبے کی ناکامی پر ڈی جی محکمہ خوراک کو معطل کیا گیاتھا

معطلی کے علاوہ ان کے خلاف بد انتظامی کا الزام لگاکر تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا تھا ، تاہم ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کے خدشے کے پیش نظر ڈی جی محکمہ خوراک کو واپس ان کے عہدے پر بحال کیا گیا۔

Wheat

Wheat Scandal