Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں میتیں زیادہ تر لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے آرہی ہیں ، فیصل ایدھی

مرنے والے کی وجہ موت ڈاکٹرز ہیٹ نہیں دل و دماغ کا بند ہونا لکھتے ہیں، سربراہی ایدھی فاونڈیشن
شائع 27 جون 2024 09:20pm

کراچی میں گرمی اورلوڈشیڈنگ سے مرنےوالوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ایسے میں فیصل ایدھی کی جانب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے بیان نے کھلبلی مچا دی ہے۔

فیصل ایدھی کے مطابق ہمارے سردخانوں میں 30 سے چالیس میتیں لائی جاتی ہیں، لیکن گزشتہ چھ روز میں ہرروز یہ تعداد بڑھ رہی ہےمیتیں زیادہ ترلوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے آرہی ہیں۔

فیصل ایدھی نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرکبھی بھی آنے والی میت کی وجہ ہیٹ ویونہیں لکھتا، ہمارےپاس گولی سےمرنےوالابھی آئے تووجہ موت دل اوردماغ کابندہونالکھا ہوتاہے۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ ہمارا اعدادوشمار بتانے کا مقصد حکام کوخطرے آگاہ کرنا ہے، ہم شناختی کارڈ پربھی میتیں ایدھی سردخانے میں رکھ لیتے ہیں، اکثرلوگ مرنے والوں کی میتیں پہلے اسپتال نہیں لے جاتے بلکہ گلی محلے کے ڈاکٹرسے تصدیق کرکے لوگ میتیں سردخانے لے آتے ہیں۔

فیصل ایدھی نے تیس جون کو لوڈشیڈنگ کیخلاف نکلنے والی ریلی کی حمایت بھی کی ۔

karachi

Heatwave

Extreme Heat