سرکاری ملازمین کی عیاشیاں ختم، وفاق نے پنشن اسکیم میں تبدیلیاں کردیں
وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 2024 کے تحت ریٹائرمنٹ اور پنشن اسکیم میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں، جن کے تحت ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی، جبکہ پنشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک فیملی کو پنشن دی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری کرنے پر پنشن یا تنخواہ میں سے ایک ملے گی، سرکاری ملازم میاں اور بیوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک کی فوت ہونے پر دونوں کی پنشن ملے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پنشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی ہیں، پنشن کا بڑھتا بوجھ حکومت کے خساروں میں اضافہ کرنے کا باعث بنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بوجھ کو کم کرنے کے لیے پنشن میں تبدیلی ایک اہم ہدف تھا۔
Comments are closed on this story.