Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

’قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں‘، احمد بھچر کا 9 مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار

کیوں حمودالرحمن کمیشن ایک ایک بچہ پڑھ چکا ہے؟ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
شائع 27 جون 2024 07:25pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی میں ضمنی بجٹ کے موقع پر نو مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں۔

اسمبلی اجلاس کے دوران احمد خان بھچرنے مطالبہ کیا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جب ہم 9 مئی کے جرم کا اقرار نہیں کرتے تو قصوروار کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوں حمودالرحمن کمیشن ایک ایک بچہ پڑھ چکا ہے، حمود الرحمن کمیشن کو پڑھ ہی لیتے تو کوئی پریشانی نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے تو نو مئی والا ظلم نہ ہوتا۔

اپوزیشن لیڈر نے ضمنی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کی نااہلی سے ضمنی بجٹ آتا ہے، 40 فیصد نوجوان تعلیم سے محروم ہیں، ضمنی بجٹ جیسے اللے تللے کوئی پسندیدہ اقدام نہیں ہے، سیپلیمنٹری بجٹ بیوروکریسی بناتی ہے اور 268 ارب روپے ان پرخرچ ہوتا ہے، جمہوری حکومت میں ضمنی بجٹ کو گناہ سمجھتا ہوں۔

punjab assembly

Malik Ahmed Khan Bhachar

9 may incident