Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے مرنے والوں کی ایف آئی آر کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کےالیکٹرک پر پھٹ پڑے
شائع 27 جون 2024 05:41pm

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے شہر میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے باعث مرنے والوں کا مقدمہ کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

علی خورشیدی نے سی ای او کے الیکٹرک کو وائسرائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، کےالیکٹرک والوں کو پولیس کے حوالےکریں۔

میرے تو بیوی بچے بھی نہیں، بجلی کا بل زیادہ آنے پر شیخ رشید پھٹ پڑے

علی خورشیدی نے کہا کہ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے اپیل کرتا ہوں انہیں پکڑیں، مرنے والوں کی ایف آئی آر سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف کاٹی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک والے سب سے بڑے بدمعاش ہیں، یہ عوام کی سنتے نہیں ہیں، ایک شخص کی سزا پورے شہر کو دی جارہی ہے۔

قومی اسمبلی، اسحاق ڈار کی تقریر کے دوران بجلی چلی گئی

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب کراچی والے کے الیکٹرک کی بدمعاشی برداشت نہیں کرسکتے، بجلی چوری کرنے والے سو لوگوں کی سزا پورے شہر کو دی جارہی ہے، کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے ورنہ اس شہر سے بھاگے۔

K Electric

Loadshedding

ali khurshidi