Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

طبی عملے کا آئی سی یو کے مریض پر تشدد، ویڈیو وائرل

مریض ہریانہ کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھا، بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 04:45pm
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک ہسپتال میں طبی عملے کی جانب سے صعیف مریض پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال عملے کا ایک شخص آتا اور مریض کرشنا سے مختصر کلامی کے بعد تسلی کرتا ہے کہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا۔

ذہنی مریض نے گھر کے 7 افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی

اس کے بعد وہ پردہ آگے کر کے مریض کے پیٹ پر پوری طاقت سے کہنی مارتا ہے۔ مریض کے بیٹے کیتھل نے مقامی تھانے میں شکایت درج کروادی جس کے مطابق ان کے والد آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ڈاکٹر، ایک نرسنگ آفیسر اور ایک سیکورٹی گارڈ سمیت 5 لوگوں کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا ہے۔

india

hospital