Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کا داسو واقعے کی تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاک چین تعلقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
شائع 27 جون 2024 02:50pm

نیویارک میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں وزیرداخلہ نے داسو واقعے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جبکہ چین کے وزیر داخلہ نے داسو واقعے پر جاری تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے مشن کے آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک چین تعلقات، سیکیورٹی امور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

دونوں شخصیات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

داسو منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کا پاکستان کو فورس میجور نوٹس

پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیرملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے قیام کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین سے دوستی پر ہم سب کو فخر ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

محسن نقوی نے کیو آئی یانجن کو داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت سےآگاہ کیا جس پر چینی ہم منصب نے کیس پرجاری پیش رفت پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداروں نے محنت کرکے اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کوٹریس کیا، پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں اور یہ دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

چینی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو ستمبر میں چائنہ میں ہونے والی گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی چینی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دی اور امید ظاہر کی کہ چینی وزارت داخلہ کاایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

china

Interior Minister

اسلام آباد

Dasu Dam

mohsin naqvi