Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

9مئی واقعات سےمتعلق قرارداد کابینہ سےمنظوری کیلئے بھی پیش کی جائےگی، صوبائی وزیر قانون
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 04:41pm

خیبرپختونحوا حکومت نے 9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ 9مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کےقیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں 9مئی واقعات سےمتعلق قرارداد کابینہ سےمنظوری کیلئے بھی پیش کی جائےگی۔

ملک کیخلاف ہونی والی سازشوں سے 9 مئی کو آگاہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن 9 مئی واقعات سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات بھی کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، خواجہ آصف

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

پاکستان

9 May Cases