Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قیدی اب سیکھنے گے ہنر اور حاصل کریں گے آمدنی

پشاور سینٹرل جیل کے قیدی بھی اب سیکھنے گے ہنر اور حاصل کریں گے آمدنی۔ جیل حکام نے قیدیوں کو ہنر سکھانے اور مصروف...
شائع 27 جون 2024 10:24am
The prison authorities of Peshawar Central Jail set up a small scale industry to teach skills

پشاور سینٹرل جیل کے قیدی بھی اب سیکھنے گے ہنر اور حاصل کریں گے آمدنی۔ جیل حکام نے قیدیوں کو ہنر سکھانے اور مصروف رکھنے کے لئے چارسدہ کا روایتی ’خمتا‘ یا کھدر کی چھوٹی سی صنعت لگائی لی.

سینٹرل جیل پشاور میں چارسدہ کا روایتی کپڑا ’خمتا‘ یا کھدر کوئی اور نہیں بلکہ قیدی اپنے ہاتھوں سے تیار کررہے ہیں۔ قیدی کپڑا تیار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء بھی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدیوں کو ان کی پسند کا ہنر سیکھا جاتا ہے تاکہ وہ جیل کے اندر کام کرنے مصروف رہے اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنایا جاسکے۔

جیل حکام کا کہنا ہے اب تک درجنوں قیدی مخلتف ہنر سیکھ چکے ہیں جس سے حاصل کی گئی آمدنی سے وہ نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کے اخراجات بھی اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان

peshawar

Prisons in KPK