Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل اچھی خبر آگئی

بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا گیا
شائع 27 جون 2024 10:14am

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کے آغاز میں چند گھنٹے باقی رہ گئے تاہم اب موسمیات نے اچھی خبر سنائی ہے کہ ہے کہ موسم تبدیل ہوگیا، آسمان صاف ہوگیا، رات بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں اب محض چند گھنٹے کا وقت رہ گیا ہے لیکن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے نہ رکھنے پر آئی سی سی کی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا جس پر شائقین حیران ہیں اور سب کے ہی ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر اتنے اہم میچ کے لیے ریزرو ڈے نہ رکھنے کی وجہ کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے بُری خبر آگئی

واضح رہے کہ بھارت اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں بارش کا 75 فیصد امکان ہے اور اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو بھارت کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی وجہ سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

ریزرو ڈے نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ایونٹ کا فائنل 29 جون کو ہے اور سیمی فائنل اور فائنل میچ کے دوران صرف دن کا وقفہ ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی نے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا کیونکہ ورنہ ٹیموں کو لگاتار تین دن اہم ترین میچز کھیلنا پڑتے۔

افغانستان اور جنوبی افریقa کے میچ میں دو دن کا وقفہ ہے اس لیے ایک دن ریزرو ڈے رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں بارش کی صورت میں میچ کو نتہجہ خیز بنانے کے لیے اضافی 250 منٹ مختص کیے گئے۔

اگر میچ میں بارش ہوتی ہے تو میچ کو اسی دن مکمل کرنے کے لیے 4 گھنٹے 10 منٹ تک کا اضافی وقت دستیاب ہو گا۔

تاہم اب ویسٹ انڈیز کے موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ موسم تبدیل ہوگیا، آسمان صاف ہوگیا، رات بارش کا کوئی امکان نہیں، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

افغانستان کو شکست دے کر جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ہلکی بارش سے میچ متاثر نہیں ہوگا، آئی سی سی نے 4 گھنٹے کا اضافی وقت مختص کر رکھا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان کے معیاری وقت مطابق آج رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

india

England

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

england vs india

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

T20 WORLD CUP SEMI FINALS