کراچی میں بجلی بندش کیخلاف احتجاج، ٹائر نذر آتش، سڑک ٹریفک کیلئے بند
مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا
کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کردیے، لیاقت آباد سے تین ہٹی کی جانب آنے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے علاقے میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے معاملات متاثر ہورہی ہے۔
دوسری جانب مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
karachi
protest
Loadshedding
loadshedding against protest
liaqatabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.