Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست، افغان ٹیم نے منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقا کiخلاف بڑے میچ میں افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
شائع 27 جون 2024 09:44am

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

افغانستان کی ٹیم عالمی کرکٹ کی واحد ٹیم ہے جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں 71 گیندوں کی مختصر اننگز ہی کھیل پائی۔

جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں صرف 71 گیندوں پر محیط اس مختصر اننگز میں افغانستان کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکا۔

میگا ایونٹ میں اس سے قبل بھی مختصر اننگز کے منفی ریکارڈز بن چکے ہیں مگر وہ ریکارڈز راؤنڈ میچز تک ہی محدود تھے، سیمی فائنلز میں مختصر ترین اننگز کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

2021 ہی کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آؤٹ ہوئی۔

مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63 گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71 گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔

afghanistan

South Africa

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

Afghanistan cricket team

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

T20 WORLD CUP SEMI FINALS

south africa vs afghanistan