Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرکے لاشوں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا
شائع 27 جون 2024 09:12am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، جہاں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پشاور کے نواحی علاقہ تھانہ داؤد زئی کی حدود میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پشاور: ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا، جہاں ایک فریق نے دوسرے فریق کے حجرے پر دھاوا بول دیا۔

ذرائع کےمطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ذیشان ، جواد، سکندر اور سجاد کے نام سےہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں شوکت، نعمان اور شایان شامل ہے۔

پولیس کے مطابق وقوع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام شواہد اکٹھے کرکے لاشوں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

firing

خیبر پختونخوا

peshawar