Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرسٹر گوہر کا اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پر اظہار برہمی، پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے چیئرمین سے گلے شکوے
شائع 26 جون 2024 10:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے گلے شکوے کیے جب کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں پر اظہار برہمی بھی کیا۔

لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور بیرسٹر گوہر کی زیر قیادت اجلاس ہوا۔ جس میں اراکین پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیراعظم کا اپوزیشن سے مصافحہ، ’عمران خان کو مشکلات ہیں، تو آئیں بیٹھ کر بات کریں‘

ذرائع کے مطابق ایم پی ایز نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام کمیٹیوں میں صرف ایم این ایز کو شامل کیا جاتا ہے، جب کہ ایم پی ایز کو کسی کمیٹی میں شامل نہیں جاتا۔

’ہمیں بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور نہ کیا جائے‘، پی ٹی آئی کا آپریشن عزم استحکام پر گرینڈ جرگہ

جس پر پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ تمام کمیٹیوں میں ایم پی ایز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ تمام فیصلوں میں اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے احتجاج نہ کرنے والے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پر اظہار برہمی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ایم پی ایز باقاعدہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریں، صوبے میں ہر ہفتے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔

punjab assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Sunni Ittehad Council