Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 سالہ بچہ مبینہ طور پر پستول سے کھیلتے ہوئے جاں بحق

پولیس نے پستول کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے
شائع 26 جون 2024 08:51pm

لا ہورمیں 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شاہدرہ میں پیش آیا جہاں پر 8 سالہ بچہ گھر میں پستول سے گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک پستول سے مبینہ طور پر گولی چل گئی۔

جس سے ننھا ہادی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے جبکہ پستول کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

lahore

Weapons

Punjab police

child dead