Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی نے بھی آپریشن عزم استحکام کو مسترد کردیا

پاکستان مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم الرحمان
اپ ڈیٹ 26 جون 2024 09:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں پاکستان مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی واضح پوزیشن ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، گزشتہ 23 برسوں میں ہونے والے آپریشنز میں فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو امریکا کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا، اس جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی سویلین اور سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، مغربی سرحد غیر محفوظ ہوئی، اور قومی معیشت کو اربوں ڈالر نقصان ہوا۔

’ہمیں بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور نہ کیا جائے‘، پی ٹی آئی کا آپریشن عزم استحکام پر گرینڈ جرگہ

انھوں نے کہا کہ حکومت کو اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے، نوجوانوں کو روزگار ، تعلیم دی جائے، دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا۔

آپریشن عزم استحکام: ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے۔

Jamat e Islami

Pakistan Law and order situation

Operation Azm e Istehkam