کیا بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی؟
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میگا ایونٹ آئندہ برس پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔ لیکن بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت اب بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کیونکہ بھارت کی جانب سے ہر مرتبہ پاکستان آنے کا ارادہ بدل جاتا ہے یا پھر بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر انڈین ٹیم پاکستان نہیں آتی۔
یہ بات بھی بالکل درست ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کھیلنے نہ آنے کے پیچھے بہت بڑی سیاست کی جاتی ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ کے چند میچز ہائی برڈ ماڈل کے تحت دوسرے ملک منتقل ہوجاتے ہیں جیسا کہ گزشتہ سال ایشیا کپ ہائبرڈ فارمولے کے تحت پاکستان کے ساتھ سری لنکا میں بھی کھیلا گیا تھا۔
لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اس حوالے سے پر امید ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان ضرور آئے گی۔
وسیم اکرم نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے اسٹیڈیمز کو اَپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو خوش آئند بات ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بھارت آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی اور شاندار انتظامات کو دیکھے گی۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پورا ملک 8 بڑی ٹیموں کی میزبانی کیلیے پرجوش اور تیار ہے۔
Comments are closed on this story.