Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افرادجاں بحق، 5 زخمی

گاڑی میں 9 سیاح سوار تھے، جابحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب سے ہے، ترجمان
شائع 26 جون 2024 11:21pm

گلگت اسکردوکےسیاحتی مقام بشومیں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری دلخراش واقعے میں چارافرادجاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان گلگت حکومت کے مطابق گاڑی میں نوسیاح سوار تھے، جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ پر وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔

گلگت بلتستان

Road Accident

tourists