Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کو بڑا دھچکا، لبرل پارٹی اہم سیٹ ہارگئی

ٹورونٹو کی سینٹ پال سیٹ 30 سال سے لبرل پارٹی کے پاس تھی، کنزرویٹیو امیدوار 590 ووٹوں سے جیت پایا
شائع 26 جون 2024 03:49pm

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ضمنی الیکشن میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹورنٹو سینٹ پال سیٹ پر لبرل پارٹی کنزرویٹوز سے ہارگئی۔ یہ سیٹ تیس سال سے زیادہ مدت تک لبرل پارٹی کے پاس رہی۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ وہ نہیں جو وہ چاہتے تھے۔ پوری ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض اندازے غلط ثابت ہوئے اور اُن کی ٹیم نے معاملات کو آسان لیا۔

لبرل پارٹی کی لیزلی چرچ کو کنزرویٹوز کے ڈان اسٹیورٹ نے 590 ووٹوں سے شکست دی۔

یہ کانٹے کا مقابلہ تھا اور اس کے لیے انتخابی مہم بھی بہت زور و شور سے چلائی گئی۔ لبرل پارٹی کے لیے اس سیٹ کو بچانا وقار کا مسئلہ تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سیٹ کے نتیجہ جسٹن ٹروڈو کی مجموعی پوزیشن اور لبرل پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی پر اثر انداز ہوگا۔

BIG BLOW TO CANADIAN PM

LIBERALS LOSE TORONTO SEAT

CONSERVATIVE WINS WITH NARROR MARGIN