Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: سکھ میرج ایکٹ اور 400 ارب کے کسان کارڈ کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کومعلوم ہےعام آدمی کامسئلہ مہنگائی ہے، عظمی بخاری
شائع 26 جون 2024 03:18pm

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نےسکھ میرج ایکٹ اور 400 ارب کے کسان کارڈ کی منظوری دی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کومعلوم ہےعام آدمی کامسئلہ مہنگائی ہے، آٹے کی قیمتوں میں کمی لائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے وہ تمام منصوبے شروع کیے جن کا وعدہ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے100کےقریب اہم اقدامات اٹھائے، پنجاب حکومت کےاقدامات فیکس کی بنیادپرکیے جاتے ہیں، پنجاب کابینہ نے56نکاتی ایجنڈےکی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنا گھراپنی چھت پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

cm punjab

Kisan Alliance

kisan card