Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھری میرواہ: کار میں آگ بھڑکنے سے بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس نے لاشیں تحویل میں کر لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا
شائع 26 جون 2024 12:20pm

ٹھری میرواہ کے اکری تھانہ حدودِ کے لنک روڈ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ٹائر پنچرہونے کے باوجود کار تیز رفتاری سے بسیرو حسین پاتو سے کرونڈی کے طرف جا رہی تھی کہ اچانک کار سے آگ بھڑک اٹھی کہ تمام تر کوششوں کی باوجود آگ قابو میں نہ آسکی ۔

آتشزدگی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچہ، خاتون اور مرد شامل ہیں۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں کر لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا۔

Road Accident

tehri wah

car fire