Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بریانی میں مرغی کی ران کیوں نہیں؟ شادی ہال میدان جنگ میں تبدیل

پولیس نے معاملہ ختم کروایا لیکن دولہے نے شادی سے انکار کردیا اور بارات واپس چلی گئی
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 08:22am

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب مرغی کی بریانی میں مرغی کی ران نہ ہونے پر لڑائی ہوگئی۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں باراتیوں کا پارہ اس وقت ہائی ہوگیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ بریانی میں مرغی کی ران موجود نہیں۔

بارتیوں میں سے بعض نے منتظمین سے بریانی میں مرغی کی ران کی عدم موجودگی کا اظہار کیا لیکن ہر بار ان سے مختلف بہانے کردیے گئے جس کے بعد بارتیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

بات تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور شادی کا پنڈال دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جس کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس نے معاملہ ختم کروایا لیکن دولہے نے شادی سے انکار کردیا اور بارات واپس چلی گئی۔

india

Fight in Indian Wedding