Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھادی، اموات کی تعداد 585 تک پہنچ گئی

مختلف علاقوں سے مزید 6 لاشیں برآمد، 3 روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 ہوگئی
اپ ڈیٹ 26 جون 2024 08:45pm

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس اور شدید گرمی عروج پر ہے، مختلف علاقوں سے مزید 6 لاشیں ملیں ہیں جبکہ 3 روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 5 روز میں اموات کی تعداد 585 تک پہنچ گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہا، لسبیلہ، رضویہ، گارڈن، لیاری اورلائنز ایریا کے مکین مشتعل ہوگئے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں،ایدھی ذرائع تین روز میں ستائیس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں تین کی شناخت ہوگئی ، گرمی سے بچاو کے لیے رینجرز نے بھی شہر میں کیمپ لگادیئے گئے

کراچی میں قیامت خیز گرمی سے ہلاکتیں ہیٹ ویو یا پھر وجہ کوئی اور؟ 5 روز میں اموات کی تعداد 585 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں۔

ایدھی فاونڈیشن کے مطابق 21 جون کو 79 افراد کی لاشیں غسل، کفن کے لیے لائی گئیں، 22 جون کو جون کو 90 افراد کی لاشیں لائی گئیں جبکہ 23 جون کو 140 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئیں اور 24 جون کو135 لاشیں لائی گئیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق 3 روز میں ہیٹ ویو سے 27 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں، جن میں سے 3 شناخت ہوگئی جبکہ 24 ایدھی سردخانے میں موجود ہیں۔

ہیٹ استڑوک سے کتنے افراد کی موت ہوئی ؟

سول اسپتال کراچی نے رواں ماہ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں اور مرنے والوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ۔

سو ل اسپتال کراچی میں رواں ماہ ہیٹ اسٹروک کے348کیسزرپورٹ ہوئے جن میں ہیٹ اسٹروک سے12ہلاکتیں ہوئیں۔

انتظامیہ کے مطابق تمام مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیا گیا، انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ ہیٹ اسٹروک سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ آج مزید 4 افراد ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔

ہیٹ اسٹروک سینٹرز

سندھ رینجرز کے جوان بھی عوام کی سہولت کے لیے میدان عمل میں آگئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے گئے۔

ہیٹ اسٹروک کیمپس پر ٹھنڈے پانی اور شربت کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں مختلف ادویات اور ڈرپس بھی موجود ہیں۔

شہریوں کی اموات کی وجہ لوڈشیڈنگ ہوئی تو کےالیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات درج ہونگے، وزیر داخلہ سندھ

نادرن بائی پاس، ملیر لنک روڈ،الاظہرگارڈن گلزارہجری ،ٹینک چوک ملیر کالا بورڈ بس اسٹاپ، بلدیہ ٹاون الاصف اسکوائر،نیو سبزی منڈی، لیبر اسکوائرگلشن معمار، چاندنی چوک اور24 مارکیٹ میں لگائے گئے ہیں۔

karachi weather

Hot Weather

Heatwave

death casualties

Heat stroke

KARACHI HOT WEATHER