Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ہرن کا غیرقانونی شکار، با اثر زمیندار 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف نے ملزمان سے 4 شکار شدہ چنگارے برآمد کرکے رائفل و گاڑی ضبط ضبط کرلیں۔
شائع 26 جون 2024 10:05am

محکمہ وائلڈ کی چولستان میں کارروائی، با اثر زمیندار کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

با اثر زمیندار سعید اللہ نیازی نے ساتھیوں کے ہمراہ چولستان صحرا سے شکار شروع کیا۔ پروٹیکشن کیمپ ٹبہ نے چولستان ٹریک 12 پر غیر قانونی شکاری پارٹی کو گھیرا۔

گوپالہ ٹبہ ایریا سے سعید اللہ نیازی، محمد انور، ذوالفقار، پیر بخش اور محمد حسن کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 4 شکار شدہ چنگارے برآمد رائفل و گاڑی ضبط کر کے شکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے وائلد لائف ایکٹ 1974 اور پروٹیکٹیڈ ایریا ایکٹ 2020 کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔

پاکستان