Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہراہ فیصل پر آج احتجاج ہوگا، شہریوں کیلئے مبتادل ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
شائع 26 جون 2024 09:07am

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے علاقے شارع فیصل پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے احتجاج کے آج شام 5 بجے شارع فیصل پر واٹر بورڈ کے مقام پر باعث ایئر پورٹ سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی متبادل روٹ سے متعلق ہدایات کے تحت شارع فیصل پر ٹریفک کو کارساز فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ کی طرف جبکہ سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک کو اسٹیڈیم فلائی اوور سے کارساز نہیں جانے دیا جائے گا۔

اسی طرح اسٹیڈیم سگنل سے ٹریفک کو دائیں جانب نیو ٹاؤن اور بائیں جانب ملینیم کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل آواری سگنل سے ایئر پورٹ تک روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

karachi

Jamat e Islami

Traffic Plan

shahrah e faisal

jamat e islami protest