Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

اسرائیلی فوج کے حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت خاندان کے 10 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے پناہ گزین اسکول پربھی بمباری کی جس میں 16فلسطینی شہید ہوئے
شائع 26 جون 2024 08:54am

اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ان کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو عید کے موقع پر بھی اسرائیلی حملے میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید ہوگئے تھے۔ الجزیرہ کو انٹرویو میں اسماعیل ہنیہ نے تصدیق کی تجہ کہ اسرائیلی حملے میں ان کے بیٹے ہازم، عامر اور محمد اور ان کے پوتے بھی شہید ہوئے۔

عید پر بھی اسرائیل کی غزہ میں بمباری، اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید

تازہ اطلاعات کے مطابق عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمال مغربی غزہ میں شاتی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا، اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں گھر کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی نے پناہ گیزن اسکول اور امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملے کیے۔

اسرائیلی اخبار کا اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد کی شہادت کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین اسکول پر حملہ کر کے 16 فلسطینی شہید کردیے جبکہ غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے میں مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

شہدا کی مجموعی تعداد37 ہزار658 ہوگئی جبکہ 86 ہزار237زخمی ہیں۔

Israel

Palestinian

Israeli Operation in Rafah