Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شبانہ اعظمی بھی ”اکیڈمی“ کی رکنیت کے لیے مدعو کی جانے والی شخصیات میں شامل

487 نئے ارکان کے ساتھ دی اکیڈمی آف موش پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ارکان 10910 ہوجائیں گے
شائع 26 جون 2024 08:37am

شبانہ اعظمی، رتیش سدھوانی، ریما داس، ایس ایس راجامولی اور اُن کی بیوی رما مولی کو فلم انڈسٹری کے معروف امریکی ادارے ”اکیڈمی“ نے کلاس آف 2024 میں مدعو کیا ہے۔

487 مندوبین کی فہرست جاری کرتے ہوئے دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس نے کہا ہے کہ ان نئے ارکان کی آمد سے اکیڈمی کے ارکان کی تعداد ہوجائے گی۔

اکیڈمی کی جاری کردہ فہرست میں 19 اکیڈمی ایوارڈ (آسکر ایوارڈ) جیتنے والے اور 71 اس ایوارڈ کے لیے نازم ہونے والے شامل ہیں۔ اس فہرست میں بھارت سے سنیماٹوگرافر روی رمن اور ناٹو ناٹو کے کوریوگرافر پریم رکشت بھی شامل ہیں۔

ایک بیان میں اکیڈمی نے بتایا کہ اب اس کے ارکان کی تعداد 10910 ہوگئی ہے اور ان میں سے 9 ہزار سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ان میں 44 فیصد خواتین ہیں۔

41 فیصد کا تعلق ایسی نسلی کمیونٹیز سے ہے جن کی نمائندگی معقول حد تک نہیں اور 56 فیصد کا تعلق 56 ممالک اور امریکا سے ہٹ کر واقع علاقوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

وہ 7فلمیں جنہوں نے اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ لوٹا

آسکرایوارڈز سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ، ہالی ووڈ ستاروں کی گاڑیاں رُک گئیں

آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز کی ڈاکیومینٹری ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

Shabana Azmi

RAJA MOULI

ACADEMY MEMBERSHIP

INVITEES