Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورکزئی : چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ

پشاور : گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
شائع 26 جون 2024 12:01am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبرپختونخوا میں اورکزئی میں تالئے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف پشاور میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اورکزئی پولیس افسر عمر زمان کا کہنا ہے کہ اپر اورکزئی ڈبوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں تالئے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ زخمی سپاہی سجاد حسین کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ حملے کے بعد بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ملک میں بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جارہا، وزیراعظم ہاؤس

دوسری طرف پشاورکے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ سے اس میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

خیبر پختونخوا

KPK Police

law and order situation